2 اکتوبر 2024 - 10:12
قبرص میں اسرائیلی سفیر کو  اغوا کر لیا گیا، یورپی ذرائع

موصولہ اطلاعات کے مطابق، قبرص میں جعلی ریاست کا سفیر اورین آنولیک اور اس کے دو محافظوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، قبرص سے موصولہ کچھ اطلاعات کے مطابق، اس یورپی ملک میں تعینات صہیونی سفیر اورین آنولیک (Oren Anolik) اور اس کے دو محافظوں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔

ان رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ کہ قبرص میں اسرائیلی سفیر اور اس کے دو ساتھیوں کو ساحل سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے؛ مغویان کے ساتھ رابطہ کئی گھنٹوں سے منقطع ہے۔

رائٹرز نے کہا ہے کہ قبرص کے سیکورٹی اداروں نے مذکورہ شخص کے اغوا کی تصدیق کی ہے۔

غاصب صہیونی ریاست نے اب تک اس مسئلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110